فیلڈ مارشل سے فرانس کے سیکریٹری جنرل برائے دفاع کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے فرانس کے سیکریٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی نکولس روش نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور دفاع و سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فرانسیسی سفیر ژاں نوئل پوئریئر بھی فرانسیسی سیکریٹری جنرل کے ہمراہ تھے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان فرانس دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ،پاکستان کا دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں فرانس سے تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اظہارکیا۔
فرانسیسی سیکریٹری جنرل نکولس روش نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا،فرانس نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون مزید وسعت دینے میں دلچسپی کا اظہارکیا۔
یہ بھی پڑھیں : چوری کردہ 1252 آرٹیفیکٹس پاکستان کو واپس مل گئے ، قائمہ کمیٹی قومی ورثہ اجلاس میں انکشاف