لانگ مارچ ضرور ہوگا،انصاف کی فراہمی تک سیاسی جدوجہد جاری رہے گی؛بیرسٹر گوہر

Sep 22, 2026 | 18:31:PM
لانگ مارچ ضرور ہوگا،انصاف کی فراہمی تک سیاسی جدوجہد جاری رہے گی؛بیرسٹر گوہر
کیپشن: بیرسٹر گوہر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ  پی ٹی آئی نے رابطوں اور مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا،  جب تک انصاف نہیں ملتا اور بنیادی مطالبات پر پیش رفت نہیں ہوتی، سیاسی جدوجہد جاری رہے گی۔27 ستمبر کا لانگ مارچ ان شاء اللہ ضرور ہوگا، مکمل طور پر پرامن ہوگا۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی نے کہاکہ  پی ٹی آئی قیادت اور پارلیمانی پارٹی کی ملاقاتیں ہوئیں، بعد ازاں پریس کانفرنسز بھی کی گئیں، معاملات کو بہتری کی طرف لے جانےکیلئے ہمیشہ کوشش کی مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا ، انصاف نہ ملے، بات نہ سنی جائے اور مطالبات کو ایڈریس نہ کیا جائے، تو صرف احتجاج نہ کرنے کا مطالبہ کیسے کیا جا سکتا ہے۔ان کاکہناتھا کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہو اور ملاقاتوں و علاج کے معاملات بھی حل نہ کیے جائیں تو حالات کیسے بہتر ہوں گے، جمہوری معاشروں میں بہتری زبانی دعوؤں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے آتی ہے،  ریاست سنجیدہ ہے تو عملی اقدامات کرے، ہمیں محسوس ہونا چاہیے کہ ہمارے مطالبات کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ  27 ستمبر کا لانگ مارچ ان شاء اللہ ضرور ہوگا، مکمل طور پر پرامن ہوگا،  ہم اسلام آباد کی طرف آئیں گے، اسلام آباد میں داخلے کے بعد بھی پرامن ماحول برقرار رکھا جائے گا، لانگ مارچ اسلام آباد پہنچے گا سٹال لگے ہوں گے میلے کا سماں ہوگا۔

بیرسٹر گوہر کاکہناتھا کہ  پی ٹی آئی نے مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا، رابطے آج بھی موجود ہیں،  بانی چیئرمین کے خاندان کی خواتین اور پارٹی کارکنوں سے متعلق اقدامات پر ہمارے تحفظات ہیں،  ریاست کو اپنے اقدامات پر نظرثانی کرنی چاہیے، موجودہ صورتحال سے ریاست اور جمہوریت کو نقصان ہوگا۔ان کاکہناتھا کہ  پاکستان ہمارا ہے اسلام آباد بھی ہمارا ہے ہمیں ووٹ دینے والے عوام کے راستے میں رکاوٹیں نہیں ہونی چاہئیں،  پی ٹی آئی نے رابطوں اور مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا،  جب تک انصاف نہیں ملتا اور بنیادی مطالبات پر پیش رفت نہیں ہوتی، سیاسی جدوجہد جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایف ایف انڈر 17 چیمپئن شپ 2026 ملتوی