علیمہ خان اور ڈرائیور کی نظر بندی؛درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف )لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور ان کے ڈرائیور کی نظر بندی کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور ڈرائیور کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس عہبر گل خان نے شہریز خان کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار نے اپنی والدہ علیمہ خان اور ان کے ڈرائیور محمد امیر کی نظر بندی کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا،درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ تیمور اور عرفان کلار پیش ہوئے جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد فرخ خان پیش ہوئے۔
جسٹس عہبر گل خان نے کہاکہ کیا آپ نے متعلقہ فورم پر رجوع کیا؟تیمور ایڈوکیٹ نے کہا نہیں ہم نے ہوم سیکرٹری کے پاس درخواست دائر نہیں کی، ہمارا کیس باقی نظر بندی کے کیسز سے مختلف ہے جس پر جسٹس عہبر گل خان نے کہاکہ کیسے مختلف ہے؟ ایڈووکیٹ تیمور نے بتایاکہ جس دن گرفتاری ہوئی اسی دن نظر بندی آرڈر جاری ہوا،ایسا لگتا ہے کہ گرفتاری کے بعد آرڈر کیا گیا۔
وکیل درخواست گزار کے مطابق ہمارے پاس جسٹس فاروق حیدرکی رپورٹڈ ججمنٹ ہے، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ ہمارے پاس بھی دو کیس لاز ہیں،لاء افسر نے کہاکہ متبادل دادرسی کی موجودگی میں ہائیکورٹ میں رٹ ناقابل سماعت ہے۔ جسٹس عہبر گل خان نے درخواست گزار وکیل سے مکالمہ کیاآپ کے پاس سپریم کورٹ کا کیس لاء ہے،جس پروکیل درخواست گزارنے کہانہیں ہمارے پاس ہائیکورٹ کا ہی فیصلہ ہے، جسٹس عہبر گل خان نے کہاعدالت کے حکم کا انتظار کریں۔
یہ بھی پڑھیں:2027 میں کیا ہوگا؟ حیران کن پیشگوئی سامنے آ گئی
درخواست میں ہوم سیکرٹری،ڈی سی لاہور ، سی سی پی او لاہور اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔