عمران خان کی تین بہنوں کی نظر بندی کے احکامات کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف )بانی پی ٹی آئی کی تین بہنوں کی نظر بندی کے احکامات کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ، لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس، عہبر گل خان کل کیس کی سماعت کریں گی ۔
جسٹس عہبر گل خان شہری شہریز خان کی جانب سے دائر درخواست پر ارجنٹ کیس کی حیثیت سے سماعت کریں گے ، درخواست میں یوم سیکرٹری،ڈی سی لاہور ، سی سی پی او لاہور اور جیل سپرنٹینڈنٹ کو فریق بنایا گیا ہے، علیمہ خان،عظمی خان اور نورین کی نظر بندی کے احکامات چیلنج کیا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈی سی لاہور نے غیر قانونی طور پر نظر بندی احکامات جاری کیے، تھری ایم پی او کے طریقہ کار کے مطابق احکامات جاری نہیں کیے گئے۔
درخواست کے مطابق گرفتاری کے بعد علیمہ خان کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے گئے،پولیس مقدمہ نمبر 96/23 میں علیمہ خان،اور عظمیٰ خان کو بے گناہ قرار دے چکی ہے،عدالت ڈی سی کی جانب سے جاری نظر بندی کے احکامات احکامات قرار دے۔
یہ بھی پڑھیں :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سےملاقات