وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سےملاقات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزات داخلہ آمد، ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پاک ایران دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان مختلف شعبوں میں جاری تعاون پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔
ایرانی وزیر داخلہ نے علاقائی امن واستحکام کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مسلسل کاوشوں کے شکرگراز ہیں۔
ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کا حالیہ دورہ بہت مفید رہا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آنے والے وقت دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں :حماد اظہر سے ملاقات کی درخواست پر ایس ایچ او سے 28 ستمبر تک رپورٹ طلب