حماد اظہر سے ملاقات کی درخواست پر ایس ایچ او سے 28 ستمبر تک رپورٹ طلب

Sep 21, 2026 | 21:36:PM
حماد اظہر سے ملاقات کی درخواست پر ایس ایچ او سے 28 ستمبر تک رپورٹ طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف )لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر  سے  ملاقات کی درخواست پر محفوظ کیے گئے فیصلے کے حوالے سے نوٹس جاری کر دیا ۔

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماء حماد اظہر  سے ملاقات کے لیے دائر درخواست پر نوٹس جاری کیا ، 2 رکنی بینچ نے  ایس ایچ او سرور روڈ  کو نوٹس جاری کرتے ہوئے  28 ستمبر کو رپورٹ طلب کرلی ۔

جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے عشرت فاطمہ کی درخواست پر حکم جاری کیا، درخواست گزار عشرت فاطمہ نے اپنے بیٹے حماد اظہر سے ملاقات کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کالج ٹیچرز انٹرن کی تنخواہوں کیلئے چار ارب روپے کی منظور ی