حماد اظہر سے ملاقات نہ کروانے کے معاملے پرپولیس کو نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
( جمال الدین جمالی)انسداد دہشت گردی کی عدالت نےحماد اظہر سے ملاقات نہ کروانے کے معاملے پرحماد اظہر کی والدہ کی درخواست پرپولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
لاہورمیں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں حماد اظہر سے ملاقات نہ کروانے کے معاملے پرحماد اظہر کی والدہ کی درخواست پر سماعت ہوئی,عدالت نے مدعیہ کے وکیل ابوذر سلمان نیازی سے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرتے ہوئے پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
عدالت نے سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:بیرسٹر گوہر کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
حماد اظہر کی والدہ کی رخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاہے کہ پولیس حماد اظہر کے اہل خانہ اور وکیل کو ان تک رسائی نہیں دے رہی ،زیر حراست ملزم کو قانونی حق حاصل ہے کہ وکیل اور اہل خانہ سے ملاقات کروائی جائے ۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاہے کہ پولیس کا یہ عمل قانون کے خلاف ہے ،عدالت حماد اظہر سے وکیل اور اہل خابہ کی ملاقات کا حکم دے ۔