حماد اظہر انسداد دہشت گردی عدالت پیش، 20 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Sep 07, 2026 | 12:20:PM
حماد اظہر انسداد دہشت گردی عدالت پیش، 20 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد) انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کو 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج ملک عابد حسین نے سماعت کی، پراسیکیوشن نے بتایا کہ حماد اظہر کی نو مئی کو جناح ہاوس حملہ کیس میں گرفتاری ڈالی گئی ہے، حماد اظہر کے وکیل نے بتایا کہ نو مئی کو حماد اظہر گواجرانولہ میں تھے موقع پر موجود نہیں تھے۔

حماد اظہر کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالت جیو فینسنگ سے بھی ملزم کی لوکیشن چیک کر سکتی ہے، اس پر پراسیکیوشن نے بتایا کہ ملزم مقدمے میں نامزد ہے، تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ درکار ہے، ملزم کا فوٹو گرامٹک ٹیسٹ ،انتشار پھیلانے والا موبائل ریکور کرنا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:بانی PTI کی بہنوں کیخلاف کیسز!  تفصیلات سامنے آگئیں

 اس سے قبل  میڈیا پر پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کو حراست میں لینے کے باوجود پولیس گرفتاری نہ ڈالے جانے کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں۔