ایم کیو ایم فتنہ و  افراتفری،90 کی دہائی کی سیاست چاہتی ہے،ان کی سازش ناکام بنائیں گے؛شرجیل میمن 

Sep 21, 2026 | 20:55:PM
ایم کیو ایم فتنہ و  افراتفری،90 کی دہائی کی سیاست چاہتی ہے،ان کی سازش ناکام بنائیں گے؛شرجیل میمن 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عاجز جمالی)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم فتنہ و  افراتفری، 90 کی دہائی کی سیاست چاہتی ہے، ان کی سازش ناکام بنائیں گے۔

 ایم کیو ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھاکہ ایم  کیو ایم قیادت جو زبان استعمال کر رہی ہے، وہ ناقابل برداشت ہے،مصطفیٰٰ کمال اور خالد مقبول صدیقی، 1990 والی دہائی کی سیاسی راہ پر چل رہے ہیں،کراچی کو بھتہ خوری، بوری بند نعشیں، اغوا برائے تاوان، جلاؤ گھیراؤ کی سیاست ایم کیو ایم نے دی۔  

ان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی صوبوں کے حوالے سے اپنا  فیصلہ قرارداد کے ذریعے دے چکی ہے،ایم کیو ایم فساد  و فتنے کو  ہو دے کر نفرت کے بیج بونا چاہتی ہے،اردو بولنے والوں کی اکثریت خود کو سندھی سمجھتے ہیں،ایم کیو ایم لسانی بنیادوں پر ایک بار پھر تقسیم اور نفرت کو ہوا دے رہی ہے۔ 

شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو مصنوعی کہنے والی ایم کیو ایم پہلے اپنا مینڈینٹ تو ثابت کردے ،ایم کیو ایم والے جب مینڈیٹ کی بات کرتے ہیں، لوگوں کو ہنسی آجاتی ہے،ایم کیو ایم کی اصلی اکثریت کا سب کو علم ہے، ان کے پاس اکثریت ہوتی تو بلدیاتی انتخابات سے فرار نہ ہوتے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ایک دوسرے کو دھمکی دینے سے حالات بہتر نہیں ہونگے،بیرسٹر گوہر