ایک دوسرے کو دھمکی دینے سے حالات بہتر نہیں ہونگے،بیرسٹر گوہر

Sep 21, 2026 | 20:48:PM
ایک دوسرے کو دھمکی دینے سے حالات بہتر نہیں ہونگے،بیرسٹر گوہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کو دھمکی دینے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے ،جب ہم اسلام آباد آئیں گے تو ہر طرف پاکستان کے جھنڈے ہوں گے ،جب ہم اسلام آباد آئیں گے تو پورا پاکستان دیکھ کر خوش ہوگا ۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ  ہم پُرامن تھے اور پُرامن رہیں گے،پرامن رہنے کی سزا توہمیں ملتی ہے ، بانی کی بہنیں جیل میں ہیں ،اس وقت ہمارے 1500 ورکرز گرفتار ہوچکے ہیں ، سینیٹرزاور ارکان اسمبلی گرفتار ہوچکے ہیں ،ایک دوسرے کو دھمکی دینے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے ،جب ہم اسلام آباد آئیں گے تو ہر طرف پاکستان کے جھنڈے ہوں گے ،جب ہم اسلام آباد آئیں گے تو پورا پاکستان دیکھ کر خوش ہوگا ۔

چیئرمین پی ٹی آئی کاکہناتھا کہ آپ ہمیں اکسا رہے ہیں ہم دہشت گردوں کی طرح کی نہیں آئیں گے ہم سیاسی لوگ ہیں ،ہمارے سینٹرز اور وزیر گرفتار ہوئے کیوں ؟ کس بات پر ؟ہم اسلام آباد پر چڑھائی نہیں کرنے جا رہے ،ہم لا اینڈ آرڈر کو کبھی ہاتھ میں نہیں لیں گے ۔

ان کاکہناتھا کہ پارلیمنٹ ،سینیٹ اور ہر جگہ آواز اٹھائی لیکن کوئی سنتا نہیں ،سومنات کا ذکر ہوا ، اس کی وضاحت ہوئی ، پرامن جائیں گے ،کیا انصاف کے لیے آواز اٹھانا جمہوری عمل نہیں ،سیاسی چیمپئن ہمیں بتائیں کہ ہم احتجاج کے سوا کیا کریں ،ہم سیاسی لوگ ہیں اور بانی پی ٹی آئی کیلئے آواز اٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز بحران سے قطر انرجی کے منصوبوں میں تاخیر کا خدشہ

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: