خیبرپختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں بارش کی پیش گوئی 

Sep 21, 2026 | 21:19:PM
خیبرپختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں بارش کی پیش گوئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں بارش کی پیش گوئی کردی۔

رپورٹ کے مطابق منگل  کے روزملک کے   بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ  میدانی    علاقوں میں دن  کے دوران  گرم رہے گا۔تاہم    بعداز دوپہر شمالی پہاڑی علاقوں میں  مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں  ہلکی بارش ہوسکتی ہے ۔

وفاقی دارالحکومت اور گردونواح   میں موسم  خشک   جبکہ دن کے دوران گرم رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں  موسم خشک  جبکہ دن کےدوران  میدانی علاقوں میں موسم  گرم  رہنے کی توقع ہے۔  بعد از دوپہر بالائی اضلاع  میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے  کے علاوہ  کوہستان،ایبٹ آباد،مانسہرہ، ڈی آئی خان اور گردونواح  میں چند مقامات پر تیز  ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی  بارش ہو سکتی ہے ۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں  موسم خشک    جبکہ میدانی علاقوں میں   دن کےدوران  موسم  گرم  رہنے کے علاوہ تیز  ہوائیں چلنے  کی توقع ہے۔ مری گلیات اور گردونواح میں بعد از دوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں  موسم گرم اورخشک جبکہ  ساحلی علاقوں  میں مطلع جزوی ابر آلود   رہنے  کا امکان ہے۔   

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم  گرم اور  خشک  رہنے کا امکان ہے۔    

کشمیر اور گلگت بلتستان میں  بعداز دوپہر  مطلع جزوی ابرآلودرہنے  کے علاوہ   چند مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔   

گزشتہ 24 گھنٹوں (کل شام05بجے سےآج شام05 بجے) کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں موسم گرم رہا۔ تاہم   مٹھی،  زیارت،  بابوسر اور  پاڑاچنار میں  ہلکی بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):  سندھ: مٹھی 07، بلوچستان: زیارت 07، گلگت بلتستان: بابوسر 04، خیبرپختونخوا: پاڑاچنار میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت      لسبیلہ43،حیدرآباد، خیر پور،شہید بینظیر آباداور چھور میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ انڈسٹری میں صف ماتم بچھ گئی کینسر میں مبتلا معروف اداکارہ چل بسیں

دیگر کیٹیگریز: موسم
ٹیگز: