اسلام آباد میں مارچ یا جلوس کیلئے سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی عائد

Sep 21, 2026 | 21:11:PM
اسلام آباد میں مارچ یا جلوس کیلئے سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی عائد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب حکومت نے اسلام آباد میں مارچ یا جلوس کے لیے سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی عائد کردی،سرکاری فنڈز، گاڑیاں، مشینری اور اہلکار کسی مارچ یا جلوس کے لیے استعمال نہیں ہوں گے۔

کسی سرکاری ملازم کو سیاسی مارچ یا جلوس میں شرکت پر مجبور نہیں کیا جاسکے گا،اسلام آباد ہائی کورٹ کے 14 ستمبر کے حکم پر عمل درآمد کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

پنجاب بھر کے انتظامی افسران، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے،تمام محکموں کو ماتحت اداروں اور خودمختار اداروں کے لیے بھی ہدایات جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

خلاف ورزی کی اطلاع کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب میں خصوصی ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے،حکم کی خلاف ورزی میں ملوث اہلکار کے خلاف فوری محکمانہ کارروائی ہوگی، تمام محکموں سے 23 ستمبر تک عمل درآمد کی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کالج ٹیچرز انٹرن کی تنخواہوں کیلئے چار ارب روپے کی منظور ی