پنجاب میں چار دن کیلئے جلسہ، جلوس اور اجتماعات پر مکمل پابندی لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(قیصر کھوکھر) پنجاب بھر میں سیکشن 144 نافذ کر کے ہر طرح کے جلسہ جلوس پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ حکومتی ذرائع نے بتایا کہ پنجاب بھر میں عوامی امن، سکون اور جان و مال کو لاحق سنگین خطرات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
سیکشن 144 کا نفاذ پنجاب کے تمام اضلاع میں ہوگا۔اس حکمنامہ کے تحت تمام عوامی مقامات، شاہراہوں یا کھلی جگہ پر 5 یا زائد افراد کے اجتماع، جلوس یا اکٹھ پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ یہ پابندی 13 سے 17 ستمبر تک رہے گی۔
عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار لے جانے اور ان کی نمائش پر بھی مکمل پابندی ہو گی۔
غیر قانونی اجتماعات میں لوگوں کو شرکت کیلئے اکسانے یا ترغیب دینے پر بھی پابندی عائد رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ہر ماہ بیس لٹر پٹرول خریدنے کے لئے ٹوکن کیسے ملیں گے؟ طریقہ کار کی تفصیل سامنےآگئی
سیکشن 144 کے تحت اجتماع اور جلوس کی اس پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، باراتوں، جنازہ، تدفین کے اجتماعات، مساجد و دیگر عبادت گاہوں میں عبادت کے لئے اجتماعات پر نہیں ہوگا۔
عدالتیں، حکومتی ادارے اور باضابطہ اجازت سے ہونے والی تقریبات کو بھی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے۔
اس پابندی کا اطلاق ڈیوٹی پر تعینات قانون نافذ کرنے والے اداروں، انٹیلیجنس ایجنسیوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے کسی جگہ جمع ہونے پر نہیں ہو گا۔
یہ بھی پڑھیئے: اے آئی کی ترقی کی رفتار سست کریں ورنہ مہینوں میں" بغاوت" ہو سکتی ہے، انتھروپک کے سربراہ کی وارننگ