عالمی برادری اقوام متحدہ کے چارٹر, قوانین کی پاسداری یقینی بنائے:نائب وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس )نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہاہے کہ مستقل امن کیلئے مذاکرات، سفارتکاری اور اقوام متحدہ کے چارٹر پر عملدرآمد ضروری ہے،عالمی برادری اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی پاسداری یقینی بنائے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ تنازعات کا منصفانہ اور پائیدار حل پرامن ذرائع سے تلاش کیا جائے،پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنز میں طویل عرصے سے نمایاں کردار ادا کر رہا ہے،پاکستان تنازعات کی روک تھام اور حل کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری کی جامع حکمت عملی کا حامی ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی سمیت پاکستان کے سفارتی اقدامات امن کیلئے عزم کا اظہار ہیں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2788 کا متفقہ منظور ہونا اہم پیشرفت ہے،تنازعات کے حل کیلئے پرامن طریقہ کار مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ غیر حل شدہ تنازعات علاقائی اور عالمی عدم استحکام کو ہوا دیتے ہیں،حق خودارادیت سے انکار اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل نہ ہونا پائیدار امن کی راہ میں رکاوٹ ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین سمیت غیر ملکی قبضے کی صورتحال اس حقیقت کی عکاسی کرتی ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ پرامن اور خوشحال دنیا کیلئے مشترکہ کوششوں میں پاکستان قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں :کالج ٹیچرز انٹرن کی تنخواہوں کیلئے چار ارب روپے کی منظور ی