جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 24 ستمبر تک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید احمد، علی امین گنڈاپوراور شبلی فراز سمیت 120 سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 24 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید احمد، علی امین گنڈاپوراور شبلی فراز سمیت 120 سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی،انسداد دہشت گردی کی عدالت کے امجد علی شاہ نے کیس پر سماعت کی,سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد عدالت میں پیش ہو گئے،پراسیکیوٹر کمرہ عدالت میں موجودتھے۔
یہ بھی پڑھیں:پرویز الہٰی کیخلاف کرپشن اور کک بیکس ریفرنس پر سماعت آج ہوگی
شیخ رشید احمد کے وکیل سردار عبدالرازق نے عدالت سے شیخ رشید کی بیرون ملک روانگی سے متعلق درخواست پر سماعت کی استدعاکی،عدالت نے دوسری درخواست پر پراسیکیوشن کو مزید بحث کے لیے دن 12 بجے کے لیے وقت دے دیا،شیخ رشید احمد جی ایچ کیو حملہ کیس کے مقدمہ میں حاضری لگا کر اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت سے روانہ ہو گئے۔
عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔