جی ایچ کیو میں ترکیہ کی مسلح افواج کے یومِ فتح کی 104ویں سالگرہ پر خصوصی تقریب

Aug 31, 2026 | 19:49:PM
جی ایچ کیو میں ترکیہ کی مسلح افواج کے یومِ فتح کی 104ویں سالگرہ پر خصوصی تقریب
کیپشن: جی ایچ کیو میں ترکیہ کی مسلح افواج کے یومِ فتح کی 104ویں سالگرہ پر خصوصی تقریب
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) ترکیہ کی مسلح افواج کے یومِ فتح کی 104ویں سالگرہ کے موقع پرجی ایچ کیو راولپنڈی میں  ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ترک سفیر عرفان نذیروغلو نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کےمطابق تقریب میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات اور قریبی دوطرفہ روابط کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔

تقریب کے دوران اس امر کو اجاگر کیا گیا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور ایک دوسرے کی غیر متزلزل حمایت کی تاریخ پر مبنی ہیں۔

 شرکاء نے ترک مسلح افواج کی بہادری اور لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دفاعی اور تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

تقریب میں پاک فوج کے افسران، ترک سفارتخانے کے حکام اور دیگر اہم مہمانوں نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر ترکیہ کے غیور عوام اور مسلح افواج کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔