بلوچستان میں 36 دہشتگردوں کو مارنے پر وزیر اعظم شہباز شریف کا مسلح افواج کو خڑاج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں درجنوں دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اور 36 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے پاک فوج کے پیشہ ورانہ عزم کی تعریف کی اور کہا کہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے والی سیکیورٹی فورسز پوری قوم کا فخر ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ سال 2026ء کے دوران اب تک بلوچستان میں 1188 سے زائد دہشتگردوں کا خاتمہ ریاست کے غیر متزلزل عزم اور سیکیورٹی فورسز کی برتری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وژن "عزمِ استحکام" کے تحت ملک دشمن عناصر کے خلاف آپریشن آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیئے: دو ہزار آئی فون جعلسازی میں استعمال کرنے والے غیر ملکی پکڑے گئے