وزیر قانون کی زیرِ صدارت آٹو پالیسی کمیٹی کا اجلاس ، مسودے پر سیر حاصل بحث

Sep 21, 2026 | 22:15:PM
وزیر قانون کی زیرِ صدارت آٹو پالیسی کمیٹی کا اجلاس ، مسودے پر سیر حاصل بحث
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی زیرِ صدارت آٹو پالیسی کمیٹی کا ساڑھے4 گھنٹے طویل اجلاس ہوا،اجلاس میں وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک اور متعلقہ وزارتوں کے نمائندگان شریک ہوئے۔

اعلامیہ کے مطابق آٹو اور آٹو پارٹس مینوفیکچرنگ پالیسی 2026-31 کے مسودے پر سیر حاصل بحث ہوئی،آٹو پالیسی کی مختلف شقوں پر وزارتوں اور متعلقہ اداروں کے تحفظات کا جائزہ لیا گیا،آٹو پالیسی کو قابل عمل اور مؤثر بنانے کیلئے متعلقہ اداروں سے مشاورت کا فیصلہ ہوا،آٹو پالیسی کے مسودے کی باقی ماندہ شقوں پر غور آئندہ اجلاس میں جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان,طلبہ کیلئے خوشخبری

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: