میر رضا کمیشن نے اے ایس پی ندا کو کل طلب کر لیا

Sep 21, 2026 | 22:20:PM
میر رضا کمیشن نے اے ایس پی ندا کو کل طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شوکت کورائی) میر رضا کمیشن نے پیر کی کارروائی کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا،کمیشن نے کارروائی کل تک ملتوی کرتے ہوئے اے ایس پی ندا کو کل طلب کر لیا۔

علی شاز نے دورانِ بیان اے ایس پی ندا کا نام لیا تھا،علی شاز نے اے ایس پی ندا کو وائس میسج بھی ارسال کیا تھا،احمد بھاردے نے کمیشن کی ہدایت پر میر رضا کے اہلخانہ سے ملاقات کی،کمیشن نے کہاکہ احمد بھاردے نے سوشل میڈیا پر بیان دیا تھا کہ ان کے پاس کہنے کو بہت کچھ ہے،اسی بیان کے پیشِ نظر کمیشن نے احمد بھاردے کو اہلخانہ سے ملاقات کی ہدایت کی۔

حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ اہلخانہ کے مطابق احمد بھاردے نے ملاقات کے دوران کوئی نئی بات نہیں بتائی، کمیشن کے مطابق احمد بھاردے کے موقف سے بظاہر لگتا ہے کہ ان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں، ایسا لگتا ہے وہ بیانات کے ذریعے کارروائی کو خراب یا متاثر کرنے کی کوشش کی ،کمیشن نے خبردار کیا وہ ایسا کرنے گریز کریں۔

کمیشن نے کہا کہ میر رضا کی منگیتر کی جانب سے ان کے فون سے چیٹ لیک ہونے کی شکایت ای میل کے ذریعے کمیشن کو موصول ہوئی،میر رضا کی منگیتر کا فون تفتیشی ٹیم نے تحویل میں لیا تھا،کمیشن کے مطابق تفتیشی ٹیم کے سربراہ سراج لاشاری سے پوچھا جائے گا کہ فون تحویل میں لینے کی وجہ کیا تھی۔

کمیشن میں ڈاکٹر اسامہ بھی پیش ہوئے،ڈاکٹر اسامہ کی جانب سے مزید بیان ریکارڈ کرانے کی درخواست کمیشن نے مسترد کر دی،کمیشن کے سوال پر ڈاکٹر اسامہ نے واضح کیا کہ وہ یہ مؤقف پیش نہیں کرنا چاہتے کہ میر رضا کی موت خودکشی تھی۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر اسامہ کے مطابق میر رضا کی موت قتل تھی، ڈاکٹر اسامہ نے یہ بھی کہا کہ وہ اس امر پر اطمینان چاہتے ہیں کہ گولی سامنے سے لگی تھی،کمیشن نے ڈاکٹر اسامہ سے سوال کیا کہ مزید بیان دینے کا مقصد پولیس سرجن اور وزیراعلیٰ پر ملبہ ڈالنا تو نہیں،کمیشن نے واضح کیا کہ ڈاکٹر اسامہ کو مزید بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

احمد حسن نے بیان کے دوران وافلکس مالکان اور ان کے درمیان معاہدے کی کاپی کمیشن میں پیش کی،احمد حسن کے بیان کے مطابق انہوں نے 30 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی،کل کی کارروائی کیلئے اے ایس پی ندا سمیت فیض الرحمان، آصف، عابد صارم بن طاہر کو طلب کیا گیا۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: