میر رضا کیس؛ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کا تحریری حکمنامہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)میر رضا قتل کیس پر جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا۔
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے تحریری حکمنامے میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو درپیش مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے موجودہ سربراہ تفتیشی ٹیم سراج لاشاری کو فوری مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔
سربراہ جوڈیشل کمیشن جسٹس عمر سیال نے کہا ہےکہ کسی فریق پر دباؤ نہ ڈالا جائے، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے ساتھ ملزم جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، واقعے کے بعد اس کی نوکری ختم ہوگئی اور مکان بھی واپس لے لیا گیا، وہ تھانے میں رہائش پذیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مومنہ اقبال ، ثاقب چدھڑ کیس کی تفتیش میں اہم انتظامی تبدیلی
کمیشن نے سربراہ تفتیشی ٹیم کو ڈرائیور کی کمپنی اور مکان مالک سے بات کرنے کی ہدایت کی، جبکہ گلستان جوہر اور فیروز آباد کے تھانیداروں، ہیڈ محرروں اور میر رضا کے دو دوستوں کے بیانات پیر کو ریکارڈ کیے جائیں گے۔