مومنہ اقبال ، ثاقب چدھڑ کیس کی تفتیش میں اہم انتظامی تبدیلی 

Sep 04, 2026 | 15:24:PM
مومنہ اقبال ، ثاقب چدھڑ کیس کی تفتیش میں اہم انتظامی تبدیلی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک)اداکارہ مومنہ اقبال اور ن لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے درمیان جاری ہراسانی کے ہائی پروفائل مقدمے کی تفتیش کے دوران ایک انتہائی اہم انتظامی تبدیلی سامنے آگئی ۔
 نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی لاہور کے ڈائریکٹر محمد علی وسیم کا تبادلہ کر دیا گیاہے، ان کے  تبادلے کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا نوٹیفکیشن سامنے آ گیاہے جس کے مطابق علی وسیم کی خدمات وزارت داخلہ کے سپرد کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:طلاق کے بعد بھی انصاری کیوں؟ بشریٰ انصاری نے وجہ بتادی
علی وسیم کی تعیناتی کے دوران ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق علی وسیم پولیس سروس کے گریڈ 19 کے افسر ہیں،مقدمے کی تحقیقات اب جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نئے سرے سے کرے گی۔