عاطف اسلم کا کنسرٹ، مداح کی حرکت وائرل

Sep 22, 2026 | 12:18:PM
عاطف اسلم کا کنسرٹ، مداح کی حرکت وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کے کنسرٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں ایک مداح نے پرفارمنس کے دوران موبائل فون سٹیج پر پھینک دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاطف اسلم گانا گا رہے تھے کہ اچانک موبائل فون سٹیج پر آ گرا، عاطف اسلم نے گانا روک کر فون اٹھایا، اسے دیکھا اور پھر مداحوں کی جانب بلند کر کے دکھایا۔

انہوں نے عوام سے مخاطب ہو کر کہا کہ فون ہی پھینک دیا اوپر، یہ تو ٹوٹ چکا ہو گا اب تک۔

 واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کنسرٹ میں مداحوں کے رویے اور آداب پر بحث کی جا رہی ہے۔

بعض صارفین نے نشاندہی کی ہے کہ ویڈیو میں ایک اور مداح کی جانب سے سبز دوپٹہ بھی اسٹیج پر پھینکا جاتا دکھائی دے رہا ہے۔

مزید پڑھیں:بھارتی اداکارہ میتھو مکھرجی کینسر کے باعث چل بسیں 

واضح رہے کہ عاطف اسلم گزشتہ برسوں کے دوران پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھرپور پذیرائی حاصل کرنے والے گلوکاروں میں شامل ہیں۔

 انہوں نے اپنے موسیقی کے سفر کا آغاز معروف بینڈ ’جل‘ سے کیا تھا، جس کے بعد کامیاب سولو کیریئر کا آغاز کیا۔

عاطف اسلم نے متعدد بالی ووڈ اور پاکستانی فلموں کے لیے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا، جبکہ 2011ء میں فلم ’بول‘ کے ذریعے اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھا۔

بعد ازاں انہوں نے ڈرامہ سیریل ’’سنگِ ماہ‘‘ سے ٹیلی وژن پر ڈیبیو کیا، جس میں کبریٰ خان اور ہانیہ عامر سمیت دیگر فنکاروں نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔