کوکین کوئین انمول پنکی کیخلاف مقدمات، پولیس سے چالان طلب

Sep 22, 2026 | 13:11:PM
کوکین کوئین انمول پنکی کیخلاف مقدمات، پولیس سے چالان طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سیشن عدالت جنوبی میں ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف قتل بالسبب اور منشیات کے دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔

 ملزمہ انمول عرف پنکی اور سمیر کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔

سماعت کے دوران پولیس کوکین کوئین انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات کے مقدمے کا ضمنی چالان پیش کرنے میں ناکام رہی۔

 عدالت نے چالان پیش نہ کرنے پر پولیس پر برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر مقدمے کا ضمنی چالان اور پروگریس رپورٹ پیش کی جائے۔

 عدالت نے دونوں مقدمات کی مزید سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:علیمہ خان اور ڈرائیور کی نظر بندی؛درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ