زمان پارک میں پولیس پر حملہ کیس: فلک جاوید کی ضمانت پر سماعت، ریکارڈ طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین)زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر انسدادِ دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران پراسیکیوشن نے مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے عدالت سے مزید مہلت طلب کی، عدالت نے فلک جاوید کی درخواستِ ضمانت کو فی الحال انتظار میں رکھتے ہوئے پولیس سے مقدمے کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔
فلک جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ملک عابد حسین نے کیس کی سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں:جناح ہاؤس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے کا مقدمہ، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت