فلک جاویدکو جناح ہاؤس  حملہ کیس میں گرفتار کر لیا گیا

Sep 06, 2026 | 00:02:AM
 فلک جاویدکو جناح ہاؤس  حملہ کیس میں گرفتار کر لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہورپولیس نے پی ٹی آئی کی  کارکن فلک جاویدکو جناح ہاؤس  حملہ کیس میں گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے پہلے سے  عظمیٰ بخاری  کی فیک ویڈیو پھیلانے کے مقدمہ میں  زیر حراست فلک جاوید کی جناح ہاؤس حملہ کے مقدمہ میں گرفتاری کی کارروائی مکمل کر کے آج  ملزمہ فلک جاویدکو  لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جہاں جج ملک عابد حسین نے سماعت کی۔

پولیس کی درخواست پر عدالت نے ملزمہ فلک جاوید کا پانچ دن کا  جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔

اس سے  پہلے آج ہی  انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج ملک عابد حسین نے زمان پارک کے باہر پولیس پر حملہ کے مقدمہ میں فلک جاویدکی ضمانت منظور کی تھی۔

پراسیکیوشن کی جانب سے فلک جاوید کی ضمانت کی مخالفت کی گئی تھی۔ فلک جاوید پر تھانہ ریس کورس میں پولیس پر حملہ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ فلک جاوید 9 مئی کےکیسز میں جیل میں قید ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:  پاکستان میں اگست کی بارش معمول سے  23 فیصد کم، لاہور، گوجرانوالہ میں صورتحال برعکس