جناح ہاؤس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے کا مقدمہ، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت

Sep 01, 2026 | 11:39:AM
جناح ہاؤس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے کا مقدمہ، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین)جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے درخواست ضمانت پر سماعت کی، شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی اپنے والد کی ضمانت کی پیروی کے لیے عدالت پہنچیں، جبکہ شاہ محمود قریشی کے وکیل رانا مدثر عمر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت پراسیکیوشن کی جانب سے مقدمے کا ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا، عدالت نے پراسیکیوشن سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

عدالت نے پراسیکیوشن کو مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست ضمانت کی سماعت آئندہ کارروائی تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کو ’’بڑا ریلیف‘‘ مل گیا