جناح ہاؤس حملہ کیس ؛عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شبیر گجر  شناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوا دیا 

Sep 15, 2026 | 19:07:PM
جناح ہاؤس حملہ کیس ؛عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شبیر گجر  شناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوا دیا 
کیپشن: کمرہ عدالت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی)انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما شبیر گجر  شناخت پریڈ کیلیے جیل بھجوا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ملزمہ کی تھانہ سرور روڑ کے مقدمہ نمبر 96/23 میں گرفتاری ڈالی گئی ہے ،جناح ہاؤس حملہ کیس میں  گرفتارسابق ایم پی اے شبیر گجر کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا ،انسداد  دہشتگردی عدالت کے جج سردار محمد اکرم خان نے سماعت کی ، تفتیشی افسر نے کہاکہ ملزم جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث ہے ،پولیس نے ملزم شیبر گجر کی شناخت پریڈ کی استدعا کی ۔

ملزم کی جانب سے سلیم لادھی اور یوسف وائیں ایڈووکیٹ پیش ہوئے ، وکلاء نے شبیر گجر کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی،وکلا نے موقف اختیار کیا کہ ملزم شبیر گجر  تین سال سے پولیس کو جناح ہاؤس میں مطلوب نہیں تھا ،ملزم کو پی ٹی آئی سے وابستگی کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے ۔سرکاری وکیل نے کہاکہ تفتیش کیلئے شناخت پریڈ ضروری ہے ۔

عدالت نے ملزم کو شناخت پریڈ کیلیے جیل بھجوا دیا ،عدالت نے 7 دن میں شناخت پریڈ مکمل کرنے کا حکم دیا ۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم سمارٹ لاک ڈاؤن، وفاقی وزیر طارق فضل چودھری کا اہم بیان آ گیا