انمول پنکی کے مبینہ سہولت کاروں کی درخواست ضمانت واپس لینے پر خارج

Sep 11, 2026 | 11:34:AM
 انمول پنکی کے مبینہ سہولت کاروں کی درخواست ضمانت واپس لینے پر خارج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جواد آصف)سندھ ہائی کورٹ نےملزمہ انمول عرف پنکی کے مبینہ سہولت کار ذیشان اور سہیل کی درخواست ضمانت واپس لینے پر خارج کردی۔
سندھ ہائی کورٹ میں ملزمہ انمول عرف پنکی کے مبینہ سہولت کار ذیشان اور سہیل کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی،وکیل صفائی نے درخواست واپس لینے کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ ماتحت کورٹ کو ٹرائل جلد مکمل کرنے کا حکم دیا جائے۔
عدالت نے درخواست ضمانت واپس لینے پر خارج کردی اور ٹرائل کورٹ کو کیس تین ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
 جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ اگر مقررہ مدت میں کیس مکمل نہیں ہوتا تو درخواست گزار دوبارہ درخواست دائر کرسکتے ہیں،عدالت دوبارہ درخواست ضمانت دائر ہونے پر میرٹ پر فیصلہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:حسینہ واجد کی بیٹی علاقائی ڈائریکٹرعالمی ادارۂ صحت کے عہدے سے مستعفی
ملزمان ذیشان اور سہیل کے خلاف ملزمہ انمول عرف پنکی کو مالی معاملات میں سہولت کاری فراہم کرنے کا الزام ہے،سرکاری وکیل کے مطابق ملزمان مائیکرو فنانسنگ کے کاروبار سے منسلک ہیں،ملزمان انمول عرف پنکی کو منشیات کی مد میں رقوم کی وصولی کی تصدیق کرتے تھے،ملزمان کی تصدیق کے بعد رائیڈر منشیات ڈلیوری کرتے تھے۔