وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات ؛وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے

Sep 22, 2026 | 13:33:PM
وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات ؛وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعیداحمد)وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمدکرتے ہوئے وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلےکرلئے گئے۔
31دسمبر تک پاکستان ریلوے میں ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس قرضوں کا اجراء معطل کر دیا گیا،31دسمبر تک کسی افسر یا ملازم کو ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس جاری نہیں کیا جائیگا۔
وزیرِ ریلوےنے  تمام افسران و ملازمین کے بیرونِ ملک سرکاری دوروں پربھی پابندی کا فیصلہ کرلیاہے،پاکستان ریلوے میں وزیر اعظم کے کفایت شعاری اقدامات کا فوری طور پر اطلاق کرنے کا حکم جاری کردیاگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی کے شہریوں کیلئے بری خبر؛کے الیکٹرک بڑے مالی بحران سے دوچار
کفایت شعاری اقدامات کے تحت پاکستان ریلوے میں تمام متعلقہ ہدایات پر عملدرآمد شروع کردیاگیاہے ،افسران کے سرکاری فیول میں 50 فیصد کمی کردی گئی جبکہ  وزیرِ ریلوے کا فیول بھی 50 فیصد کم کر دیاگیاہے۔