27ستمبر کا لانگ مارچ؛ تحریک انصاف کی فنڈ ریزنگ معمہ بن گئی
سلمان اکرم راجہ کا فنڈ ریزنگ سےاظہار لاتعلقی ،فنڈ ریزنگ مہم کے پیچھے کون؟سوالات سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)27 ستمبر کے لانگ مارچ کے لیے تحریک انصاف کی فنڈ ریزنگ معمہ بن گئی۔
فنڈ ریزنگ مہم کس نے شروع کی؟فیصلہ کس کا تھااور ذمہ داری کس کی ہے؟سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے فنڈ ریزنگ سے لاتعلقی کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پارٹی فنڈ ریزنگ یا بینک اکاؤنٹس چلانے سے میرا کوئی تعلق نہیں۔
ملک کو احتجاج کے ذریعے بند کرنے کے لیے فنڈ ریزنگ مہم کے پیچھے کون ہے؟پیسہ کون بھیجتا ہے؟کہاں سے آتا ہے ؟کس مقصد کے لیے استعمال ہوگا؟اہم سوالات سامنے آگئے۔
سلمان اکرم راجہ کاکہناہے کہ پارٹی فنڈ ریزنگ یا بینک اکاؤنٹس چلانے سے میرا کوئی تعلق نہیں، سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع پر میرا نام استعمال کیا جا رہا ہے، میرا کوئی تعلق نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:دکاندار آسان ٹیکس سکیم کے سلسلے میں آگاہی مہم تیز کرنے کا فیصلہ
پارٹی کے سیکریٹری جنرل ہی چندہ مہم کی ذمہ داری سے لاتعلق ہیں تو فنڈ ریزنگ کس کی منظوری اور کس کی نگرانی میں ہو رہی ہے؟ اہم سوال اٹھ گیا،ماضی میں بھی تحریک انصاف کی فنڈ ریزنگ پر سوالات اٹھتے رہے ہیں،اب 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے لیے چندہ مہم کے ساتھ ایک بار پھر وہی سوالات سامنے آگئےہیں۔