آبنائے ہرمز کے متبادل برآمدی راستہ بنانے کے لیے کثیر ملکی فنڈ قائم کرنے کی تجویز

Sep 22, 2026 | 12:22:PM
آبنائے ہرمز کے متبادل برآمدی راستہ بنانے کے لیے کثیر ملکی فنڈ قائم کرنے کی تجویز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )امریکا نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران متاثر ہونے والی خلیجی توانائی تنصیبات کی بحالی اور آبنائے ہرمز کے متبادل برآمدی راستے بنانے کے لیے 5 ارب ڈالر کا کثیر ملکی فنڈ قائم کرنے کی تجویز دی ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن نے نئے فنڈ میں 5 ارب ڈالر دینے کی پیشکش کی ہے جبکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت، عمان، عراق اور اردن سے مجموعی طور پر مزید 5 ارب ڈالر فراہم کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:دکاندار آسان ٹیکس سکیم کے سلسلے میں آگاہی مہم تیز کرنے کا فیصلہ

رپورٹ کے مطابق مجوزہ منصوبے کو پارٹنرشپ فار الائیڈ ٹرسٹ اینڈ کنسٹرکشن کا نام دیا گیا ہے اور امریکی ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن اس فنڈ کو چلائے گی۔ مجوزہ فنڈ سے جنگ میں تباہ پائپ لائنز اور ریفائنریاں دوبارہ تعمیر کی جائیں گی۔

امریکی حکام کے مطابق منصوبے پر بات چیت ابھی جاری ہے شرائط میں تبدیلی ممکن ہے اور فی الحال یہ بھی واضح نہیں کہ کون سے ممالک حتمی طور پر اس میں شامل ہوں گے۔