ایشین گیمز میں شکست، بھارتی ایتھلیٹ نے سپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑا دیں

Sep 22, 2026 | 14:05:PM
ایشین گیمز میں شکست، بھارتی ایتھلیٹ نے سپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑا دیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایشین گیمز میں بھارتی ایتھلیٹ سوچیکا تاریال نے شکست کے بعد سپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑا دیں ہیں۔

سوچیکا تاریال نے شکست ماننے سے انکارکرتےہوئے احتجاجاً حریف ایتھلیٹ اور ریفری سے ہاتھ نہیں ملایا۔

60 کے جی کیٹگری میں سوچیکا نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کیا اور ریفری کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔

ایم ایم اےسیمی فائنل میں بھارتی ایتھلیٹ سوچیکا کوسنگاپور کی ہوئی ہون کے ہاتھوں شکست ہوئی، مقررہ وقت میں مقابلہ برابر رہا، بھارت نے فیصلہ چیلنج کیا۔

ریویو کے بعد بھی ججز نے اپنا فیصلہ برقراررکھا، 700 گرام ویٹ زیادہ ہونے پر بھارتی ایتھلیٹ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

رولز کے مطابق مقابلہ برابر ہونے پر کم ویٹ والے اتھلیٹ کو فاتح قراردیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:بھارت کمزور ترین حریف جاپان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست سے بال بال بچ گیا