سندھ میں علیحدگی پسند جماعتوں کے سامنے پیپلز پارٹی رکاوٹ ہے؛سعید غنی

اگر ایم کیو ایم صوبوں کی تقسیم کے خلاف ہے تو کھل کر اعلان کرے؛ صوبائی وزیر

Sep 09, 2026 | 17:17:PM
سندھ میں علیحدگی پسند جماعتوں کے سامنے پیپلز پارٹی رکاوٹ ہے؛سعید غنی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ شاہد) رہنما پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) و صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ میں علیحدگی پسند جماعتوں کے سامنے پیپلز پارٹی رکاوٹ ہے،سندھو دیش تو سبجیکٹ ہی نہیں ہے، یہ ایشو کہاں سے آگیا؟انہوں نے کہاہے کہ ماضی میں سندھو دیش کے لیڈرز کے ساتھ تعلقات ایم کیو ایم کے ساتھ رہے ہیں۔

 کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبوں کے متعلق جب سندھ اسمبلی نے قرارداد پاس کی تو ایم کیو ایم بھاگ گئی اور پی ٹی آئی آئی نہیں ہے،انہوں نے دعویٰ کیا کہ سلمان اکرم راجا اور حافظ نعیم بھی صوبے کے حق میں نہیں ہیں،ایم کیو ایم کے باہر بیٹھے لوگ کہتے ہیں صوبہ بننا چاہیے،اگر ایم کیو ایم صوبوں کی تقسیم کے خلاف ہے تو کھل کر اعلان کرے،اسمبلی میں جب فیصلے کی گھڑی آئی تو ایم کیو ایم نے راہ فرار اختیار کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ لوگوں کے جذبات کی قدر کرتے ہیں تو قرارداد کی سپورٹ کرتے،ایم کیو ایم کے لوگ جواب نہیں دے پارہے تھے،مصطفی کمال کا وہ بیان اسمبلی میں چلانا چاہیے تھاجس میں انہوں نے کہا خالد مقبول صدیقی نے پاکستانی پاسپورٹ کو آگ لگائی اور بھارتی پاسپورٹ پر امریکہ سفر کیا۔ 

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی سیاسی حیثیٹ زیرو ہے،تمام نشستیں ایم کیو ایم کو جتوائیں گئیں،کسی ایک فرد کے بیان سے کوئی فرق نہیں پڑتا،سندھ اسمبلی نے قرارداد پاس لی ہے،بیانات ہر کسی کی ذاتی رائے ہوتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں ؛  دنیا کا پہلا ملک جہاں تمام شہریوں کو لامحدود اے آئی تک مفت رسائی فراہم کی جائے گی