بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی آپریشن شعبان2 کے تحت کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

Sep 22, 2026 | 17:41:PM
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی آپریشن شعبان2 کے تحت کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی آپریشن شعبان2 کے تحت کارروائی ، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد ہلاک
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی آپریشن شعبان 2 کےتحت دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری  ہیں جس دوران سران تنگی میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فورسز نے خفیہ اطلاعات پرفتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کیا، دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدارمیں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا  جبکہ 9 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔

فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں، جو آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔

 یہ بھی پڑھیں :  خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے