اسلامی ممالک کے گروپ کاوزارتی اجلاس؛اسحاق ڈار کی غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اظہارتشویش 

Sep 22, 2026 | 18:22:PM
اسلامی ممالک کے گروپ کاوزارتی اجلاس؛اسحاق ڈار کی غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اظہارتشویش 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انورعباس)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں آٹھ عرب اسلامی ممالک کے گروپ کے وزارتی اجلاس میں شرکت کی اور غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں اور انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی آبادکاری کی سرگرمیوں اور آبادکاروں کے تشدد کی شدید مذمت کی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مقدس مقامات کی تاریخی حیثیت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرنے پر زوردیا،اسحاق ڈار نے غزہ امن منصوبے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 پر مکمل عملدرآمد کی ضرورت پر زوردیا۔

ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خودمختار، آزاد اور متصل فلسطینی ریاست کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا،اسحاق ڈار نے کہاکہ فلسطینی ریاست 1967 سے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر قائم ہو جس کا دارلحکومت القدس الشریف ہو۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعلیٰ کے وارنٹ گرفتاری جاری

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: