’’گلوبل ساوتھ کوٹیکنالوجی،مالیاتی مستقبل خود تشکیل دینا ہوگا‘‘بلال بن ثاقب کا اقوام متحدہ کےفورم سےخطاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان ورچویل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی(پیوارا) کے چیئرمین وزیر مملکت بلال بن ثاقب نے کہاہے کہ عالمی جنوب کو اپنی ٹیکنالوجی اور مالیاتی مستقبل خود تشکیل دینا ہوگا،ان کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی صرف شمولیت نہیں لاتی، مؤثر ریگولیشن بھی ناگزیر ہیں۔
اقوام متحدہ کے سوشل بزنس، یوتھ اینڈ ٹیکنالوجی فورم سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے پاکستان ورچویل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین وزیر مملکت بلال بن ثاقب نےمالی شمولیت کے فروغ کے لیے مصنوعی ذہانت اور ٹوکنائزیشن کی اہمیت اجاگر کیا،فورم کے افتتاحی سیشن میں عالمی رہنماؤں اور ممتاز شخصیات نے شرکت کی،اقوام متحدہ اسمبلی کے صدر ڈاکٹر خلیل الرحمٰن، بھوٹان کے وزیرِاعظم اور نوبیل امن انعام یافتہ پروفیسر محمد یونس نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت اور ٹوکنائزیشن ترقی پذیر دنیا میں مالی شمولیت کے طاقتور ذرائع بن سکتے ہیں،مالی شمولیت کے لیے صرف ٹیکنالوجی نہیں، مؤثر نظام اور قواعد بھی ضروری ہیں۔
بلال بن ثاقب نے اقوام متحدہ میں انکشاف کیا کہ دنیا میں 1.3 ارب نوجوان اب بھی مالیاتی نظام سے باہر ہیں، مالیاتی نظام سے باہر تقریباً 90 کروڑ افراد کے پاس موبائل فون موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے واضح ریگولیٹری فریم ورک قائم کردیا گیا ہے،ورچوئل ایسٹس ایکٹ 2026 کے بعد پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کے شعبے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کے لیے ریگولیٹری سینڈ باکس اور لائسنسنگ نظام متعارف کیا گیا ہے،پاکستان میں ورچوئل اثاثہ صارفین کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے،پاکستان ٹیکنالوجی کا صرف صارف نہیں، اسے بنانے والا بھی بننا چاہتا ہے،
چیئرمین پیواراکا کہنا تھا کہ عالمی جنوب کو اپنی ٹیکنالوجی اور مالیاتی مستقبل خود تشکیل دینا ہوگا،ٹیکنالوجی صرف شمولیت نہیں لاتی، مؤثر ریگولیشن بھی ناگزیر ہیں،ٹیکنالوجی اور ریگولیشن کے امتزاج سے حقیقی مالی شمولیت ممکن ہیں، پاکستان نے اقوام متحدہ میں نوجوان اختراع کاروں کو نئے حل کی تشکیل کا پیغام دے دیا۔
بلال بن ثاقب کا مزید کہنا تھا کہ غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے آج کی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانا ہوگا۔
پاکستان نے ڈیجیٹل اثاثوں اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مالی شمولیت کا وژن پیش کردیا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان روس مشترکہ فوجی مشق دروژبا-IX کا نواں ایڈیشن شروع ہوگیا