پاکستان روس مشترکہ فوجی مشق دروژبا-IX کا نواں ایڈیشن شروع ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) پاکستان روس مشترکہ فوجی مشق دروژبا-IX کا نواں ایڈیشن شروع ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان روس مشترکہ مشق دروژبا-IX کا آغاز چیرات میں ہوگیا۔

پاکستان عمان مشترکہ فوجی مشق وشاق الجبل-II (ماؤنٹین لنکس-II) کا دوسرا ایڈیشن بھی شروع ہوگیا،پاکستان عمان مشترکہ مشق وشاق الجبل-II کا آغاز نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ دونوں مشترکہ فوجی مشقیں دو ہفتوں پر مشتمل ہیں،مشقوں میں پاک فوج، روسی فوج اور رائل آرمی آف عمان کے دستے شریک ہیں،مشترکہ مشقوں کا مقصد آپریشنل تجربات کا تبادلہ اور انسداد دہشت گردی کی مشقوں و طریقہ کار کو مزید بہتر بنانا ہے۔
مشترکہ تربیت اور بہترین عملی طریقوں کے تبادلے سے افواج کی جنگی مہارت اور حربی صلاحیتیں مزید بہتر ہوں گی،مشترکہ فوجی مشقوں سے پاکستان، روس اور عمان کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی آپریشن شعبان2 کے تحت کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک