پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، طالبان گٹھ جوڑ ایک بار پھر بے نقاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان میں دہشت گردی اور بدامنی کے پیچھے بھارت طالبان گٹھ جوڑ ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا ، مودی حکومت پاکستان مخالف مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے افغان سرزمین اورطالبان رجیم کواستعمال کررہی ہے، ایک اورسابق بھارتی فوجی افسرنے پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کے استعمال کا واضح اعتراف کرلیا۔
سابق بھارتی کرنل شیلندرہ سنگھ نے ایک پروگرام میں پاکستان مخالف بھارتی سرگرمیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت افغان سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال کرکے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔
سابق بھارتی فوجی افسرنے انکشاف کیا کہ بھارت یہ ہمیشہ چاہے گا کہ پاکستانی فوج کی توجہ پاک افغان بارڈرپرمرکوز رہے ،بھارت یہی چاہتا ہے کہ پاک فوج بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ٹی ٹی پی وغیرہ کیساتھ الجھی رہے۔
کرنل(ر)شلیندرہ سنگھ نے بتایا کہ مودی حکومت کی حکمت عملی ہے کہ بلوچستان میں بی ایل اے جیسی تنظیموں کی حمایت کی جائے ،بھارتی اعترافات سے واضح ہے کہ مودی حکومت پاک فوج کوالجھانے کیلئےافغان سرزمین اور دہشتگرد گروہوں کو بطور ہتھیار استعمال کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :قوم کی غیر متزلزل حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر