سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 55 ہزار 736 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1543 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 90 ہزار 720 روپے ہوگئی ہے۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 62 روپے گر کر 7038 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 18 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 332 ڈالر فی اونس ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کی پہلی الیکٹرک گاڑیوں کی رونمائی، 2030 تک مزید 5 ماڈلز لانے کا اعلان