جنرل ہسپتال آؤٹ ڈور بلڈنگ پر 60 کروڑ کی لاگت سے نیا فلور تعمیر ہوگا؛پروفیسر فاروق افضل
اضافی فلور سے ہسپتال کی گنجائش میں خاطر خواہ اضافہ اور مریضوں کو ریلیف ملے گا، پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) لاہور جنرل ہسپتال میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور جدید علاج معالجے کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے آؤٹ ڈور بلڈنگ پر ایک اضافی فلور تعمیر کیا جائے گا ۔
اضافی فلورکی تعمیر سے ہسپتال کی گنجائش میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور مریضوں کو مزید معیاری و جدید طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی،یہ منصوبہ امریکہ میں مقیم ایک مخیر پاکستانی خاندان کے فراخ دلانہ مالی تعاون سے تقریباً 60 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔
پروفیسر فاروق افضل نے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اس منصوبے کا باقاعدہ اعلان کیا اور کہا کہ اضافی منزل کی تعمیر سے ہسپتال آنے والے مریضوں کو نمایاں ریلیف ملے گا جبکہ ہسپتال کو جدید طبی آلات اور بنیادی سہولیات سے بھی آراستہ کیا جا سکے گا۔
تقریب میں ڈاکٹر امجد ثاقب، پروفیسر خالد مسعود گوندل، پروفیسر مسعود صادق، پروفیسر آصف بشیر، پروفیسر ہما کیانی، پروفیسر طیبہ وسیم، پروفیسر سائرہ افضل، پروفیسر خواجہ عظیم، پروفیسر ارشد چیمہ، پروفیسر شائستہ فاروق، پروفیسر جاویدالرحمن، پروفیسر سعید، پروفیسر خالد محمود، ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین سمیت میڈیکل یونیورسٹیز، کالجز اور ہسپتالوں کے پروفیسرز اور ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سانحۂ پمز ہسپتال کے بعد پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم فیصلہ
پروفیسر فاروق افضل نے مزید بتایا کہ نئے فلور کی تعمیر کے سلسلے میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اورادارے کے بورڈ آف مینجمنٹ کی منظوری کے بعد متعلقہ محکموں کو ان بورڈ لیا گیا ہے جس کے بعد امریکہ میں مقیم مخیر پاکستانی خاندان نے اس سٹیٹ آف دی آرٹ فلور کی تعمیر کی یقین دہانی کرائی ہے۔
تقریب میں شریک میڈیکل ٹیچرز نے پروفیسر فاروق افضل کی خدمات اور اس تاریخی منصوبے کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔