پاکستان نے 8 ایئرلائنز پر بھاری جرمانے عائد کردیے

Sep 22, 2026 | 17:06:PM
پاکستان نے 8 ایئرلائنز پر بھاری جرمانے عائد کردیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد )  پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے سامان کی ترسیل میں تاخیر پر متعدد ملکی و غیر ملکی ائیرلائنز پر بھاری جرمانے عائد کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر مسافروں کو ناقص سہولیات کی فراہمی اور سامان کی ترسیل میں تاخیر پر سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز پر بھاری مالیاتی جرمانے عائد کر دیے ہیں۔

پی اے اے نے بتایا کہ یکم جولائی سے 15 اگست 2026 کے دوران ایئرپورٹس پر مسافروں کے سامان کی ترسیل میں تاخیر کے 19 کیسز سامنے آئے۔

قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر 8 ایئرلائنز پر مجموعی طور پر 16 لاکھ 20 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

ترجمان پی اے اے نے واضح کیا کہ ایئرلائنز کو مسافروں کے سامان کی بروقت ترسیل یقینی بنانے کا پابند کیا جا رہا ہے تاکہ مسافروں کو کسی بھی پریشانی سے بچایا جا سکے۔

ملک کے تمام ایئرپورٹس پر مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور سروس کے معیار کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق مقررہ سروس اسٹینڈرڈز اور قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے والی ایئرلائنز کے خلاف ضوابط کے تحت سخت قانونی و انتظامی کارروائی جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں :  خلیجی ممالک میں ملازمت کرنے والے پاکستانیوں کیلئےاہم ہدایات جاری