کوٹ ادو میں افسوس ناک حادثہ؛باپ بیٹا جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( تیمور اطہر)کوٹ ادو میں ٹریکٹر فش فارم میں الٹنے سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے ۔
کوٹ ادو بستی کٹ میں 12 سالہ بچہ ٹریکٹر چلا رہا تھا کہ بے قابو ہوکر فش فارم میں جاگراجس کے نتیجے میں باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق 12 سالہ بچہ ٹریکٹر چلا رہا تھا جبکہ اس کا والد بھی ٹریکٹر پر سوار تھا،باپ بیٹا ورکشاپ سے ٹریکٹر لے کر واپس گھر آرہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:حق مہر اور نکاح نامے سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری
علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دونوں نعشوں کو فش فارم سے نکال لیا ہے۔