پی ٹی آئی کے 8 ایم این ایز اور ایم پی ایز  کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Sep 10, 2026 | 18:58:PM
پی ٹی آئی کے 8 ایم این ایز اور ایم پی ایز  کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: کمرہ عدالت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) انسداددہشت گردی عدالت اسلام آبادنے پی ٹی آئی کے 8 ایم این ایز اور ایم پی ایز  کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

عدالت نے مقدمہ نمبر 714 تھانہ مارگلہ میں وارنٹ گرفتاری جاری کئے،انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

ایم این ایز، شاہد خٹک، مولانا نسیم علی شاہ، عامر ڈوگر، عاطف خان، اقبال آفریدی کے وارنٹ گرفتاری جاری  کئے گئے، اس کے علاوہ ایم پی اے مینا خان، ڈاکٹر امجد ،شفیع جان کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری  کئے گئے،عدالت کا تمام ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں:عافیہ نعیم کی میٹرک امتحانات میں تیسری پوزیشن ، لاہور تعلیمی بورڈ نے غلطی تسلیم کر لی