احتجاج کیس : PTI کے 15 اراکین اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری

Sep 14, 2026 | 15:24:PM
 احتجاج کیس : PTI کے 15 اراکین اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلام آباد کی انسداددہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 3 ایم این ایز اور 12 ایم پی ایز کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پولیس کی استدعا پر وارنٹ گرفتاری جاری کیےہیں۔

ایم این اے شاہ احد، شیر علی ارباب اور  زبیر وزیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ 

مزید پڑھیں:مقدمات کی جلد سماعت کیلئے شام کو  بھی عدالتی بینچ بیٹھے گا:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

ایم پی ایز میں  بابر سلیم سواتی، محمد عثمان، آصف محسود،عجب گل ودیگر کے بھی وارنٹ جاری کیے گئے ہیں

 پولیس نے وارنٹ گرفتاری تھانہ کوہسار کے مقدمے میں حاصل کئے ہیں۔