پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ستمبرکے آخری ہفتے ہونگے

Sep 16, 2026 | 18:48:PM
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ستمبرکے آخری ہفتے ہونگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مزاکرات رواں ماہ کے آخری ہفتے شروع ہونگے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف جائزہ مشن 23 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا، آئی ایم ایف مشن تقریباً دو ہفتے پاکستان میں قیام کرے گا، آئی ایم ایف مشن کی قیادت آئیوا پیٹرووا کریں گی، آئی ایم ایف ایکسٹینڈ فنڈ فیسلیٹی پروگرام کا چوتھا جائزہ لے گا،آر ایس ایف پروگرام کا تیسرا جائزہ بھی مذاکرات کا حصہ ہوگا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن کا جائزہ جون 2026 تک کی معاشی کارکردگی پر ہوگا،کامیاب جائزے کی صورت میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط ملے گی،آر ایس ایف کے تحت پاکستان کو مزید 200 ملین ڈالر ملیں گے،آئی ایم ایف جائزے کی کامیابی پر مجموعی طور پر 1.2 ارب ڈالر قرض حاصل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق جائزے کے دوران یف بی آر کی ٹیکس وصولیوں اور اہداف کا جائزہ ہوگا،ایف بی آر کی پہلی ششماہی کی ریونیو وصولیاں جائزے کا حصہ ہونگی،صوبوں کی جانب سے مرکز کو ایک کھرب 35 ارب روپے سے زائد کی منتقلی کا بھی جائزہ ہوگا،آئی ایم ایف جائزے میں صوبائی سرپلس کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق گندم اور چینی کے شعبے میں حکومتی مداخلت ختم کرنے بارے پیشرفت بات چیت کا حصہ ہوگی،اقتصادی گورننس اصلاحات میں پیش رفت بھی جائزے کا حصہ ہوگی،آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان پالیسی اقدامات پر بھی بات چیت ہوگی،جائزہ کامیاب ہونے پر قسط کا اجراء نومبر کے آخر یا دسمبر کے آغاز میں ہو سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں:شادی سے 12 دن قبل کیا سوچ رہی تھی؟ اداکارہ مومنہ اقبال کا پریشان کن انکشاف

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: