آن لائن اور الیکٹرانک فراڈ کیس کے 3 مجرموں کو قید اور جرمانے کی سزا

Sep 17, 2026 | 11:28:AM
 آن لائن اور الیکٹرانک فراڈ کیس کے 3 مجرموں کو قید اور جرمانے کی سزا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حاشر وڑائچ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آن لائن اور الیکٹرانک فراڈ کے مقدمے میں تین ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔
سینئر سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے فیصلہ سناتے ہوئے چینی شہری بائی شیاؤمنگ، نعمان عابد ملک اور حسنین محمود کو مجرم قرار دیا۔
دفعہ 420 کے تحت 5، 5 سال قیدِ با مشقت اور 50،000 روپے جرمانہ کی سزاسنائی گئی،پیکا ایکٹ 2016ء کی دفعہ 14 کے تحت مجرموں کو مزید 2، 2 سال قید اور 2,00,000 روپے جرمانے کی سزابھگتناہوگی،عدالت نے عدم ثبوت اور شک کا فائدہ دیتے ہوئے زو چنگ لیانگ، شہزادہ ایاز لطیف اور حمزہ شاہنواز کو بری کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیں:چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشیں؛محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
فیس بک پربارکلیز بینک کے جعلی اشتہار کے ذریعے اسلام آباد کے شہری حارث احمد شیخ سے 1 کروڑ 93 لاکھ 91 ہزار کا فراڈ کیا گیا تھا،بارکلیز بینک اور اس کے مبینہ سی ای اوول تھامسن کے نام اور لوگو کا غلط استعمال کر کے واٹس ایپ گروپس اور جعلی ایپ کے ذریعے رقم بٹوری گئی تھی،پہلے 12,000 روپے کی سرمایہ کاری پر 900 روپے منافع دے کر بھروسہ جیتا گیا،مجرم حسنین محمود کے بینک اکاؤنٹ میں صرف 14 دنوں کے اندر 25 لاکھ روپے سے زائد کی غیر معمولی رقم منتقل اور نکلوا لی گئی۔
مجرم نعمان عابد کی کمپنی نیو گیٹس ٹیکنالوجیزاور چینی شہری کی کمپنی  بی ایکس ایم انٹرنیشنل کے اکاؤنٹس کا فراڈ میں استعمال ثابت ہوا،کیس میں طاہر وسیم، بشمول دیگر غیر ملکی اور مقامی 9 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔

،