ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں پرائیویٹ کارندوں کی بھرمار، بڑے صاحب کا بڑا حکم سامنےآگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر میں ایجنٹوں کی بھرمار سے شہری پریشان ہو گئے۔
محکمہ ایکسائز کے دفاتر میں موٹر برانچز،پراپرٹی ٹیکس اور پروفیشنل ٹیکس میں پرائیویٹ افراد کام کررہے ہیں۔
موٹر برانچز میں پرائیویٹ افراد ملازمین کے ساتھ کام کرتے ہیں اور پراپرٹی اور پروفیشنل ٹیکس کے ڈیپارٹمنت میں بلنگ کا کام پرائیویٹ اور ریٹائرڈ ملازمین نے سنبھال رکھا ہے۔
یہ ایک کھلا راز ہے کہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے ملازم اپنے ایجنٹوں اور ملازموں کو بھاری معاوضہ دیتے ہیں۔ کسی سرکاری ملازم کا اپنے کام نمٹانے کے لئے معاوضہ پر لوگوں کو ہائر کرنا ایک سنگین صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس صورتحال کا ڈیپارٹمنٹ میں کسی کے پاس کوئی جواز نہیں۔
سیکرٹری ایکسائز مسعود مختار نے شکایات زیادہ ہونے پر ان لوگوں کی دفاتر میں موجودگی ختم کرنےکاحکم دیا ہے لیکن یہ لوگ بدستور ہر دفتر میں نظر آ رہے ہیں۔
سیکرٹری ایکسائز مسعود مختار نے لاہوراور پنجاب کےتمام ڈائریکٹرز کو ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے تمام دفاتر میں ملازمت نہ کرنے والے لوگوں کو نکالنے کے لئے 1ہفتے کا وقت دے دیا ہے۔ لیکن اب تک ایک بھی ایسے اہلکار یا افسر کے خلاف کوئی تادیبی، محکمانہ کارروائی نہیں کی گئی جس نے اپنے حصے کا کام کرنے کے لئے پرائیویٹ لوگوں کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں۔

سیکرٹری ایکسائز مسعود مختار کا کہنا ہے کہ وہ کرپٹ عناصر کے گرد گھیراتنگ کررہے ہیں۔ تمام اضلاع میں سرپرائز وزٹ کرکے تمام دفاتر میں چیکنگ کی جائےگی۔
یہ بھی پڑھیئے: مزید بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈ، فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری ہوگیا