چیف جسٹس آف پاکستان کی پنجاب پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کےورکنگ سٹائل کی تعریف

Sep 05, 2026 | 13:27:PM
چیف جسٹس آف پاکستان کی پنجاب پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کےورکنگ سٹائل کی تعریف
کیپشن: گروپ فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے پنجاب پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی اور ورکنگ سٹائل کی تعریف کی ہے ۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب چودھری عرفان صادق تارڑ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں پنجاب پراسیکیوشن کی  کارکردگی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پراسیکیوٹر جنرل پنجاب چودھری عرفان صادق تارڑ نے چیف جسٹس پاکستان کو پنجاب پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی، طریقہ کار اور مقدمات میں پراسیکیوٹرز کے کردار سے آگاہ کیا۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے محکمہ کی جانب سے مقدمات کی موثر پیروی، پیشہ ورانہ انداز میں فرائض کی انجام دہی اور انصاف کی فراہمی کے عمل میں پراسیکیوشن کے کردار کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔

اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے پنجاب پراسیکیوشن کی مجموعی کارکردگی کو سراہا اور محکمہ کے پیشہ ورانہ ورکنگ سٹائل کی تعریف کی۔

چیف جسٹس پاکستان نے پنجاب پراسیکیوشن کے پراسیکیوٹرز کی صلاحیتوں کو بھی بھرپور سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ میں خدمات انجام دینے والے پراسیکیوٹرز انتہائی قابل اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل ہیں۔

مزید پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ انہیں پنجاب پراسیکیوشن کا طریقہ کار اور ورکنگ سٹائل پسند ہے، جبکہ محکمہ کی مجموعی کارکردگی بھی قابلِ اطمینان ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے مزید کہا کہ انہیں پنجاب پراسیکیوشن سے کسی قسم کی شکایت نہیں ہے اور محکمہ اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ انداز میں انجام دے رہا ہے۔

ملاقات کو پنجاب پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے لیے اہم اور قابلِ فخر قرار دیا گیا ہے۔

 چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے پنجاب پراسیکیوشن کی کارکردگی اور پراسیکیوٹرز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا جانا محکمہ کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث قرار دیا جا رہا ہے۔

ملاقات کے دوران عدالتی نظام میں پراسیکیوشن کے مؤثر کردار اور انصاف کی فراہمی کے عمل کو مزید بہتر بنانے سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔