ذہنی معذور لڑکی سےزیادتی کا مقدمہ،پراسیکیوشن کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ذہنی معذور لڑکی سے تھانے میں مبینہ زیادتی کا مقدمہ،پراسیکیوشن کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے۔
ذرائع کے مطابق ہائی پروفائل مقدمے میں پراسیکیوشن کی مؤثر پیشرفت سامنے نہ آسکی،پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے عہدہ سنبھالتے ہی مقدمے کو ہائی پروفائل قرار دیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے کی تفتیش اور پراسیکیوشن کی خصوصی مانیٹرنگ کی توقع پوری نہ ہوسکی، مقدمے کے تفتیشی افسر کو مکمل تفتیشی ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سڑک پر ڈکتی ،ڈکیت شہری سے ساڑھے تین کروڑ روپے چھین کر لے گئے
خیال رہے کہ لاہور کی کینٹ کچہری نے غازی آباد میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں گرفتار پولیس اہلکار عمران کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔
پولیس نےجسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم کو عدالت میں پیش کیا اور مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،عدالت نےملزم عمران کومزیدچار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے کرتےہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کی تھی۔
تھانہ غازی آباد پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔