کراچی میں سڑک پر ڈکتی ،ڈکیت شہری سے ساڑھے تین کروڑ روپے چھین کر لے گئے

Sep 10, 2026 | 23:00:PM
 کراچی میں سڑک پر ڈکتی ،ڈکیت شہری سے ساڑھے تین کروڑ روپے چھین کر لے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)   کراچی میں ڈاکو سڑک پر  شہری سے 3.5 کروڑ روپے سے زائد کی رقم  چھین کر  سہولت کے ساتھ فرار ہوگئے۔

آج جمعرات کے روز میٹروپول کے قریب شہری سے ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ آرٹیلری میدان تھانے میں نجی کمپنی کے منیجر محمد اکرم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق 7 ستمبر کو کمپنی مالک کے دوست سے 3 کروڑ 68 لاکھ 56 ہزار 800 روپے لیے گئے، رقم سکھر سے لی اور گلشن اقبال میں واقع دفتر میں رکھی تھی، گزشتہ روز رقم گلشن اقبال سے نیو چالی میں دوسرے دفتر منتقل کر رہے تھے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ میٹروپول پہنچنے پر 3 موٹرسائیکلوں پر سوار 6 مسلح ملزمان نے گاڑی روک لی، گاڑی میں ڈرائیور ریاض اور ملازم کاشف بھی ساتھ موجود تھے، مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر گاڑی کی ڈگی کھلوائی اور رقم سے بھرا بیگ لے کر فرار ہوگئے۔

دو روز قبل کراچی کے علاقے کورنگی ڈیڑھ نمبر پر کار اور موٹرسائیکل پر سوار ڈاکوؤں نے شہری سے 2 کروڑ 30 لاکھ روپے لوٹ لیے۔

چاول کے تاجر کے ملازمین سے 2 کروڑ 30 لاکھ روپے لوٹے گئے، ملازم گارڈ کے ہمراہ بینک سے رقم لے کر نکلا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں نے بینک سے ہی ملازمین کا تعاقب شروع کیا اور اس کے بعد واردات کی۔

یہ بھی پڑھیں:  سہارنپور  میں قدیم مسجد  کا انہدام: ملبہ میں اینٹوں پر نظر آئے  واضح ثبوت عدالت کو آلہ کار ثابت کر گئے

دیگر کیٹیگریز: جرم و سزا
ٹیگز: